Dr Abdul Qadeer Khan
ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان میں 26 اگست کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ بعد ازاں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو تشویشناک حالت کے باعث کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال کے کوویڈ وارڈ میں داخل کردیا گیا۔ ان کے انتقال کی تصدیق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کی ہے۔ آپ کو یور نیم کی افردو گی کے ارزاں طریقے کی دریافت کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی۔1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے ۔ وہیں ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ 1952ء میں کراچی آئے ۔ ڈی جے سائنس کالج سے بی ایس سی کرنے کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کرلی۔ بعد ازاں ملازمت ترک کر کے مٹالرجی (دھات کاری) کی جدید ٹکنالوجی کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے برلن چلے گئے۔ پھر ہالینڈ آگئے اور ڈیلنٹ یو نیورسٹی میں مٹالرجی کی اعلی تعلیم حاصل کرنے لگے۔ وہیں انہیں پروفیسر ڈاکٹر ڈبلیو جی برجرز کی رفاقت میسر آئی۔ 1977ء میں پاکستان آگئے. اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں کہوٹہ ایٹمی پلانٹ قائم کرنے کی ترغیب دی اور ہر ممکن طری...