Posts

Showing posts with the label عقائد و عبادات

عقائد و عبادات

میں استاد محترم جناب احسان الرحمان صاحب کا بہت ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر خصوصی شفقت فرماتے ہوئے مجھے اپنی کتاب "عقاید" (نقشبندی مجددی) توکلی کا نسخہ عنایت فرمایا ہے یہ کتاب یقینا میرے لئے مرشد کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔احسان الرحمان صاحب کا تعلق برصغیر کے معروف صوفیانہ سلسلے نقشبندیہ توکلیہ کے ساتھ ہے ۔ان کے والد محترم جناب خلیل الرحمن صاحب اس سلسلے کے باعمل صوفی تھے ۔ان کے مکاشفات اور کسب علم و فیض سے بہت سے لوگ مستفیض ہوئے اور ان کی زندگیاں بدل گئیں ۔ ان کے وصال کے بعد ان کے فرزند ارجمند جناب عتیق الرحمان صاحب نے اپنے دروس اور تصانیف و تالیف کے ذریعے ہر خاص و عام کی اصلاح اور روحانی آبیاری کا کام جاری رکھا ۔وہ خود بھی ساری زندگی  شریعت کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا رہے اور مریدین کو بھی اس کا درس دیتے رہے ۔انہوں نے اپنی تصانیف کے ذریعے نہ صرف تبلیغ اسلام کا کام کیا بلکہ ان کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے شریعت اور طریقت میں موجود دوئی  کو ختم کر کے  دونوں کو ان کی  خالص ترین شکل میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ صرف تصوف کو حشود و زوائد...