ایم فل کے طلبہ کا امتحان

 آج مجھے  یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس میں ایم فل (اردو) کے طلبہ کا زبانی امتحان لینے کے لیے جانے کا اتفاق ہوا۔ میں اس بات پر خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ طلبہ نے اپنے موضوع کا کامیاب دفاع کیا۔اس کامیابی پر میں طلباء کو اور ان کے نگران صاحبان ڈاکٹر ارشد محمود ملک اور ڈاکٹر عبدالستار نیازی صاحب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔یونیورسٹی آف لاہور کا شعبہ اردو پروفیسر ڈاکٹر مقبول نثار ملک صاحب کی سرپرستی میں معیاری تحقیقی کام کر رہا ہے۔انہوں نے سندی تحقیق میں معیار قائم رکھا ہوا ہے۔

 . اس موقع پر شعبہ اردو کے اساتذہ کے ساتھ متعدد عالمی موضوعات پر گفتگو بھی ہوئی بالخصوص پروفیسر  ڈاکٹر مقبول نثار ملک،ڈاکٹر عابد خورشید ،ڈاکٹر عبدالستار نیازی اور ڈاکٹر ارشد ملک صاحب کے ساتھ ادب میں دینی روایت اور دینی نثر کے اسالیب کے علاوہ اسلام میں علم الکلام کی روایت میں معتزلہ اور اشاعرہ کے کردار اور معاصر متکلمین کی فکر کی مختلف جہتوں پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔اس موقع پر میڈم ثمینہ گل اور میڈم رقیہ شبیر صاحبہ بھی موجود تھیں۔ 

 ۔ ۔ میں نے موقع کی مناسبت سے پروفیسر ڈاکٹر مقبول نثار ملک صاحب کو اپنی کتاب "اقبال کا تصور اخلاق "بھی پیش کی۔اور ثمینہ گل صاحبہ نے اپنی شاعری کی کتاب "دیدم " بھی مجھےعطا کی جس پر میں ان کا ممنون ہوں۔ میں اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اس پر تفصیل سے لکھوں گا، لیکن سرسری مطالعے کے بعد جہاں تک میں نے محسوس کیا ہے ان کی شاعری نہ صرف نسائی جذبات کےاظہار کی عکاسی کرتی  ہے بلکہ اس میں  زندگی کے گہرے مسائل کو بھی ایک مخصوص زاویے سے دیکھا گیا ہے ۔

راز ہستی میں زمیں ساری تصور نکلی 

آسماں اپنے تخیل کا صحیفہ دیکھا

Comments

Popular posts from this blog

اعجاز احمد بٹ (بحثیت افسانہ نگار)

ذوالفقار احسن

پھوٹی کوڑی