#استعارہ: 1-استعارہ کس زبان کا لفظ ہے؟ عربی 2-استعارہ کے لغوی معنی کیا ہیں؟ ادھار لینا 3-استعارہ کے اصطلاحی معنی کیا ہیں؟ ایک چیز کو ہو بہو دوسری چیز قرار دینا 4-استعارہ کی تعریف کیا ہو گی؟ کسی لفظ کو مجازی معنوں میں اس طرح استعمال کرنا کہ اس کے حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق موجود ہو۔ 5-استعارہ کے کتنے ارکان ہوتے ہیں؟ تین 6-استعارہ کا پہلا رکن کون سا ہے؟ مستعارلہ 7-استعارہ کا دوسرا رکن کون سا ہے؟ مستعار منہ 8-استعارہ کا تیسرا رکن کون سا ہے؟ وجہ جامع 9-مستعار لہ سے کیا مراد ہے؟ وہ شخص یا چیز جس کے لیے کوئی لفظ مستعار لیا جائے۔ 10-مستعار منہ سے کیا مراد ہے؟ جس لفظ کو کسی کے لئے مستعار لیا جائے 11-وجہ جامع سے کیا مراد ہے؟ مشترک صفت کا مبالغہ آمیز بیان 12۔"میرا بیٹا چاند ہے۔" اس جملے میں کون سی اصطلاح آئی ہے؟ استعارہ 13-"امجد شیر ہے"۔ اس جملے میں مستعارلہ کیا ہے؟ امجد 14-"امجد شیر ہے"۔ اس جملے میں مستعار منہ کیا ہے؟ شیر 15-"امجد شیر ہے"۔اس جملے میں وجہ جامع کیا ہے؟ بہادر ہونا