استعارہ
#استعارہ:
1-استعارہ کس زبان کا لفظ ہے؟
عربی
2-استعارہ کے لغوی معنی کیا ہیں؟
ادھار لینا
3-استعارہ کے اصطلاحی معنی کیا ہیں؟
ایک چیز کو ہو بہو دوسری چیز قرار دینا
4-استعارہ کی تعریف کیا ہو گی؟
کسی لفظ کو مجازی معنوں میں اس طرح استعمال کرنا کہ اس کے حقیقی اور مجازی معنوں میں تشبیہ کا تعلق موجود ہو۔
5-استعارہ کے کتنے ارکان ہوتے ہیں؟
تین
6-استعارہ کا پہلا رکن کون سا ہے؟
مستعارلہ
7-استعارہ کا دوسرا رکن کون سا ہے؟
مستعار منہ
8-استعارہ کا تیسرا رکن کون سا ہے؟
وجہ جامع
9-مستعار لہ سے کیا مراد ہے؟
وہ شخص یا چیز جس کے لیے کوئی لفظ مستعار لیا جائے۔
10-مستعار منہ سے کیا مراد ہے؟
جس لفظ کو کسی کے لئے مستعار لیا جائے
11-وجہ جامع سے کیا مراد ہے؟
مشترک صفت کا مبالغہ آمیز بیان
12۔"میرا بیٹا چاند ہے۔" اس جملے میں کون سی اصطلاح آئی ہے؟
استعارہ
13-"امجد شیر ہے"۔ اس جملے میں مستعارلہ کیا ہے؟
امجد
14-"امجد شیر ہے"۔ اس جملے میں مستعار منہ کیا ہے؟
شیر
15-"امجد شیر ہے"۔اس جملے میں وجہ جامع کیا ہے؟
بہادر ہونا
Comments
Post a Comment