مصاحبے
آج اسالیب کے دفتر میں جناب ذوالفقار احسن صاحب سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ان سے عصری ادبی منظر نامے، جامعات میں ادبی تحقیق اور شکیب جلالی کی شاعری کے علاوہ متعدد ادبی موضوعات پر گفتگو ہوئی اور انہوں نے اپنی نئی آنے والی کتاب کا تذکرہ بھی کیا جو کہ اردو افسانے کی تنقید پر مشتمل ہے ۔ ۔ ۔ انہوں نے مجھے اپنی کتاب "خواجہ اعجاز احمد بٹ بطور اقبال شناس" بھی عطا کی۔اس میں خواجہ صاحب کے سوانحی خاکے کے علاوہ ان کی اقبال شناسی پر لکھے گئے دیگر ناقدین کے مضامین بھی شامل ہیں۔اور ساتھ ہی ان کے اقبالیات پر اردو اور انگریزی میں لکھے گئے مضامین بھی کتاب کا حصہ ہیں ۔ ۔ ۔ اس کے علاوہ ذوالفقار حسن نے مجھے فادر مختار عالم کی پنجابی شاعری کی کتاب "ابا میرے وچ"بھی عطا کی۔ اس کتاب میں مختار عالم کے شعری سفر اور ان کی شاعری کی جہات اور میلانات کے متعلق پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، پروفیسر ڈاکٹر شفیق آصف،ذوالفقاراحسن، اور نسیم اقبال بھٹی کے مضامین بھی شامل ہیں۔جن سے فادر مختار عالم کی شاعری کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ذوالفقار احسن نے مجھے "حاج...