عقائد و عبادات


میں استاد محترم جناب احسان الرحمان صاحب کا بہت ممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر خصوصی شفقت فرماتے ہوئے مجھے اپنی کتاب "عقاید" (نقشبندی مجددی) توکلی کا نسخہ عنایت فرمایا ہے یہ کتاب یقینا میرے لئے مرشد کامل کی حیثیت رکھتی ہے ۔احسان الرحمان صاحب کا تعلق برصغیر کے معروف صوفیانہ سلسلے نقشبندیہ توکلیہ کے ساتھ ہے ۔ان کے والد محترم جناب خلیل الرحمن صاحب اس سلسلے کے باعمل صوفی تھے ۔ان کے مکاشفات اور کسب علم و فیض سے بہت سے لوگ مستفیض ہوئے اور ان کی زندگیاں بدل گئیں ۔ ان کے وصال کے بعد ان کے فرزند ارجمند جناب عتیق الرحمان صاحب نے اپنے دروس اور تصانیف و تالیف کے ذریعے ہر خاص و عام کی اصلاح اور روحانی آبیاری کا کام جاری رکھا ۔وہ خود بھی ساری زندگی  شریعت کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا رہے اور مریدین کو بھی اس کا درس دیتے رہے ۔انہوں نے اپنی تصانیف کے ذریعے نہ صرف تبلیغ اسلام کا کام کیا بلکہ ان کا بڑا کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنی تحریروں کے ذریعے شریعت اور طریقت میں موجود دوئی  کو ختم کر کے  دونوں کو ان کی  خالص ترین شکل میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ صرف تصوف کو حشود و زوائد  سے پاک کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ تصوف کے راستے شریعت میں داخل ہونے والے خرافات اور اسلامی مزاج کے خلاف عقائد و نظریات کی نشاندہی بھی کی ہے ۔ ان کا یہ کام بہت پھیلا ہوا ہے اور ایک عام قاری کے لیے اس کا مطالعہ کافی دقت طلب اور مشکل کام ہے ۔
۔ اب ان کے برادر عزیز جناب احسان الرحمن صاحب نقشبندی مجددی توکلی نے قارئین کی اس مشکل کو سمجھتے ہوئے ۔ عتیق الرحمان صاحب کے  کے اس وقیع کام کو ایک کتاب "عقائد" (نقشبندی مجددی توکلی) کے عنوان سے ایک جلد میں شائع کر کے ہر خاص و عام کے لئے اس سے استفادہ کی صورت پیدا کر دی ہے ۔
۔ ۔ امید ہے کہ یہ کتاب جا دہ شوق و محبت کے راہروان' روحانی پیاس کے تشنگان اور امت محمدیہ کے ہر اس فرد کے لئے آب حیات ثابت ہوگی جو صراط مستقیم پر چلنے کا متمنی ہو ۔


Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

اعجاز احمد بٹ (بحثیت افسانہ نگار)

ذوالفقار احسن

پھوٹی کوڑی