Election

اپنے موٹرسائیکلوں کی بانسر یاں نکال کر اور سائلنسر اتار کر گلیوں اور بازاروں میں بلاوجہ  گھومنے والے اپنے سپورٹروں کو میاں محمد نسیم اختر  صاحب کا یہ انتباہ قابل تحسین ہے کہ" آئندہ ان کا کوئی سپورٹر   بھی موٹرسائیکل کی بانسری نکال کر بازاروں میں نہ گھومے"۔  اب چودھری خان محمود ورک صاحب کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے دونوں ممبران کے حمایت یافتہ ان گماشتوں نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے  ہماری رات کی نیند حرام کر دی ہےاور دن کا سکون غارت کر دیا ہے ۔اب ان کے شر سے کوئی بیمار' بوڑھا اور طالب علم محفوظ نہیں ہے ۔

آپ کو معلوم ہے کہ میٹرک کے طلبہ کے امتحانات شروع ہیں ۔اس ہلڑ بازی اور شور و غل کی وجہ سے نہ وہ صحیح طریقے سے اپنے امتحانات کی تیاری کر پا رہے ہیں اور نہ ہی رات کو سکون کی نیند سو سکتے ہیں ۔ سیاسی لوگوں کے پروردہ ان گماشتوں نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے ۔ اور ذہنی سکون بھی غارت کر دیا ہے ۔ کچھ لونڈوں لفٹوں نے تو اپنی موٹرسائیکلوں کے سائلنسر مستقل طور پر  اتار دیے ہیں  اور ان کی بانسریاں بھی مستقل طور پر نکلوا دی ہیں ۔اور اب وہ آدھی رات تک اور سارا  سارا دن گلیوں میں بلاوجہ گھوم رہے ہیں ۔ سیاسی لوگوں کے اس طرز عمل کی وجہ سے چک کے عام لوگ شدید اذیت اور ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں ۔اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔ یہ عمل  کسی بڑے لڑائی جھگڑے کا باعث بھی بن سکتاہے ۔ 

 دونوں  ممبران سے دست بستہ گزارش ہے کہ خدارا براہ مہربانی وہ اپنے ان گماشتوں کو لوگوں کو بلا وجہ تنگ کرنے اور اذیت میں مبتلا کرنے سے منع کریں ۔یہ آپ کے عوام کے حق میں بہتر ہوگا ۔


Comments

Popular posts from this blog

اعجاز احمد بٹ (بحثیت افسانہ نگار)

ذوالفقار احسن

پھوٹی کوڑی