ذوالفقار احسن

 .  .  .  .  .  ذوالفقار احسن 

معروف شاعرو ادیب، محقق اور مدیر ِ ”اسالیب“ ذوالفقاراحسن نے کہا ہے کہ نئے لکھنے والوں کو کتابوں کی اشاعت کے سلسلہ میں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے۔ تجربہ کار اساتذہ¿ کرام سے استفادہ کامیابی کی ضمانت ہے ۔ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں اُنھیں اپنی صلاحیتوں سے خاطر خواہ فائدہ اُٹھانے کے لیے ریاضت سے کام لینا چاہیے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنھوں نے ریڈیو پاکستان کے پروگرام دانش کدہ میں گفت گو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم، ذیشان منظور، میڈم سدرہ، محمد ارحم ذیشان، محمد عمر، عبدالہادی، محمد ابوبکر، اور محمد عبداللہ بھی موجود تھے۔ ذوالفقار احسن نے مزید کہاکہ ادبی اعتبار سے سرگودھا کی مٹی بہت زرخیز ہے ۔ یہاں سے متعدد نامور شاعروں ادیبوں نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ معروف بینکار اور آڈیٹر ذیشان منظور نے کہا کہ نسلِ نو کی تربیت میں اساتذہ اور والدین کا اہم کردار ہے ۔ بچوں کی اخلاقی تربیت کے لیے ہمیں منظم جدوجہد کی ضرورت ہے ۔ تابع فرمان اُولاد والدین کے لیے نعمتِ عظمٰی ہے ۔ میڈم سدرہ نے کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں موبائل دینے والے والدین اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔ یو ٹیوب پر مخرب اخلاق ویڈیوز نے بچوں میں کئی ایک اضطرابی مسائل پیدا کر دےے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اس ضمن میں بچوں کی کڑی نگرانی کریں۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ کمرہ¿ جماعت کو تجربہ گاہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ اساتذہ اور والدین کا ایک ذاتی عمل اُن کی نصیحتوں سے کہیں زیادہ مو¿ثر ثابت ہوسکتا ہے ۔

Comments

  1. ذوالفقار احسن سرگودھا کے مشہور شاعر اورنثر نگار ہیں۔

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

اعجاز احمد بٹ (بحثیت افسانہ نگار)

پھوٹی کوڑی