اشفاق احمد کی انمول باتیں

   .  . اشفاق احمد کی انمول باتیں 

اشفاق احمد سے ایک واقعہ سُنا تھا جسے آج تک فراموش نہیں کر سکا ۔کچھ فرصت کے لمحات میسر آئے تو سُوچا کہ آپ کے ساتھ اسے شئیر کر دوں 

اشفاق مرحوم فرماتے ہیں میں اپنے مُرشد کے حکم سے چلہ کشی کرتا ہوں عبادت کی چاشنی کے لیے 

لیکن اس کے لیے تنہائی چاہیے ہوتی ھے ۔تو میں جنگلوں کا رُخ نہیں کرتا کیونکہ جنگل صوفیاء اور ولی پیدا کرتے ہیں ۔میں صحراوں کا رُخ کرتا ہوں کیونکہ صحراوں نے نبی پیدا کیے ۔تو میں انبیاء کی سنت میں صحرا میں عبادت کے مزے لیتا ہوں 

وہ  فرماتے ہیں کہ سندھ میں صحرائے تھر میں کسی مقام پر ڈیرا لگا رکھا تھا لیکن بستیوں کے قریب تھا 

ایک بستی سے بہت سے لوگ نکلتے بکریاں جانور چرانے جاتے کچھ شہر کو جاتے کچھ مختلف اجناس بیچنے جاتے

اُن ہی لوگوں میں ایک نو عمر لڑکا پندرہ سولہ سال کا سر پر تربوز کا ٹوکرہ رکھ کر نکلتا اور اس کے پیچھے پیچھے ایک نّنی بچی جس کی عمر پانچ چھ سال ہوگی وہ چلتی 

میں پوچھا تو پتہ چلا کہ ماں باپ مرچکے ہیں اس لیے یہ لڑکا تربوز اور کبھی خربوزے دوسری بستیوں میں جا کر بیچتا ھے اور بہن کو بھی ساتھ رکھتا ھے گھر اکیلے نہیں چھوڑتا

ایک دن صبح اشفاق صاحب نے اسے بُلایا اور پوچھا کہ ایک بات بتاو صبح تم جب جاتے ہو تو تماری بہن تمارے پیچھے جب واپس آتے ہو تب بھی یہ تمارے پیچھے چلتی ھے  حالانکہ اسے تمارے آگے تماری آنکھوں کے سامنے چلنا چاہیے اس طرح یہ تمارے دھیان میں رہے گی 

اس پر اُس لڑکے نے جو جواب دیا وہ  جگر چھلنی کر گیا 

کہنے لگا جناب آپکو پتا ھے گرمی سخت ھے اور سورج آگ برساتا ھے ۔جب میں سر پر ٹوکرا رکھ کر چلتا ہوں تو ٹوکرے سمیت میرا سایہ بہت بڑا بنتا ھے ۔میں چاہتا ہوں کہ ۔میری بہن ۔میری بن ماں باپ کے یہ بہن ۔میرے سایے میں رہے ۔ میرے سائے میں چلے ۔اور دھوپ سے بچی رہے 

اشفاق احمد فرماتے ہیں کہ آنسو تو روکے نہ رکتے  تھے۔ ساتھ آہیں بھی نکل پڑیں ۔اُس صحرائی بچے کے یہ جملے سن  کر ۔بس اس ان پڑھ نو عمر  بچے نے عبادت کے ڈھنگ ۔بہنوں کے حقوق۔ اور چھوٹوں پر شفقت ۔اور یتیم کی رکھوالی ۔اور انسانیت ۔سب کچھ ان دو جملوں میں سمجھا دیا ۔یہ ہوتا ھے پریکٹیکل  ۔اور یہ ہوتا ھے عمل  ۔اور ایسے لوگ صحرا ہی پیدا کر سکتا ھے  ۔

Comments

  1. اشفاق احمد کا طرز تحریر واقعی قابل تحسین ہے

    ReplyDelete
  2. بچے نے سو آنے کی بات کی ہے

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

اعجاز احمد بٹ (بحثیت افسانہ نگار)

ذوالفقار احسن

پھوٹی کوڑی